ایکنا نیوز-یواین آیی نیوز انڈیا-ابوجا، 28مئى (رائٹر)نائیجریا کے صدر گڈلک جوناتھن نے دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کو مغربى افریقہ کى القاعدہ قراردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کے اراکین کو بین اقوامى انتہا پسند تنظیم القاعدہ کى صحرایونٹ کے لوگوں نے تربیت دى ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کى شدت کو دیکھتے ہوئے انہیں ایسا نہیں لگتا کہ یہ تنظیم اغوا شدہ 200اسکولى طالبات کو رہا کردے گى۔