جاپان میں " کوبہ " مسجد کی حیرت انگیز کہانی

IQNA

جاپان میں " کوبہ " مسجد کی حیرت انگیز کہانی

7:06 - June 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1413822
بین الاقوامی گروپ: "کوبه" (Kobe) 1928 میں پہلی مسجد جو جاپان میں تعمیر ہوئی ہے ،ناکایاماته دوری، چو-کو میں بنائی گئی مسجد کے نام کا مطلب ہے" خدا کا دروازہ"

ایکنا نیوز- شفقنا- انگلش ویکی پیڈیا کے مطابق انڈین طرز پر بنائی گئی روایتی اور تاریخی مسجد"یان یوزف اشواگرا" (Jan Josef Švagr) کی کوششوں سے تعمیر ہوئی ہے ۔
"امیزینگ نوتز"  ویب سایٹ کے مطابق "پرل هاربر" پر حملے کے جواب میں امریکہ نے جاپان پر ایٹمی حملہ کیا اورجیسا کہ معلوم ہے جاپان کے دو شھر شهر ناگاساکی اور هیروشیما پر ایٹم بم گرایا گیا اس حملے میں " کوبہ " کا علاقہ بھی شدید متاثر ہوا اور آبادی تقریبا بری طرح مٹ گئی تھی۔ لیکن حیرت انگیز واقعہ یہ ہوا کہ اس مسجد کے صرف شیشے ٹوٹے اور بیرونی دیوار کے رنگ خراب ہوئے اور دیوار پر کچھ دراڈیں پڑے۔جاپانی سپاہی  اس مسجد کے نیچے پناہ گاہ میں چھپے ہوئے تھے اس صورتحال کو دیکھ کر لوگ ایٹم بم حملے سے بچنے کے لیے اس مسجد میں آنا شروع ہوئے ۔
جنگ کے خاتمے کے بعد بعض اسلامی ممالک نے پیش کش کی کہ وہ اس مسجد کی مرمت کریں گے۔
شفقنا کے مطابق یہ مسجد ایک اور واقعے میں بھی معجزہ دکھا چکی ہے ۔ ۱۷ جنوری ۱۹۹۵ کو جاپان میں شام . 5:46 پر "هانشین" نامی زلزلہ آیا جس نے بیس سیکنڈ میں کافی علاقہ تباہ کردیا اور اس زلزلے میں تقریبا   6433 افراد ہلاک ہوگئے، ان میں اکثریت  اسی کوبہ کے علاقے سے تھی لیکن ایک بار پھر مسجد کو نقصان نہیں پہنچا ۔

75678

ٹیگس: مسجد ، جاپان ، معجزہ
نظرات بینندگان
captcha