ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " المیادین " کے مطابق پولیس زرائع نے خبر دی ہے کہ کربلاء میں آج صبح دو دھماکوں سے شھر لرز اٹھا ، ان دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں
سیکورٹی زرائع کے مطابق ان دھماکوں میں چہار افراد ہلاک اور نو دیگر کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان دھماکوں میں تکفیری تنظیم داعش ملوث ہو سکتی ہے جو عراق بھر میں دہشت گردانہ کاروائیو ں میں مصروف ہے.