ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " الحدث نیوز" کے مطابق آیتالله العظمی سیدعلی سیستانی کے نمائندے شیخ عبدالمهدی کربلائی نے رسمی طورپر اس فتوی کا اعلان کیا اور کربلاء کے شھر میں نماز جمعہ میں باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ عراق کو درپیش خطرات کے پیش نظر اور دہشت گردوں کی جانب سے بغدار اور کربلاء و نجف پر حملوں کی دھمکی کو دیکھتے ہوئے آیتالله العظمی سیدعلی سیستانی نے فتوی دیا ہے کہ عراقی والدین اپنے فرزندوں کو فوج کے شانہ بشانہ دفاع کے لیے اجازت دیں اور جو بھی عراقی ہتھیار اٹھا کر لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے لازم ہے کہ وہ اس کام کو انجام دے، سوشل میڈیا کے مطابق اس فتوی کا صادر ہونا تھا کہ لاکھوں عراقی نام لکھوانے کے لیے نکل پڑے ہیں ۔
دوسری جانب شدید لڑائی جاری ہے اور ایک آڈیو پیغام میں داعش کے کمانڈر نے نجف اور کربلاء پر حملوں کا حکم دیا ہے