ایکنا نیوز-اطلاع رسا ں ادارے «البوابة نیوز»، کے مطابق انجمن قراء مصر کے سربراہ شیخ محمد طبلاوی نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد احمد نعینیع، اور شیخ محمد النعمانی ایران سفر کی وجہ سے اس انجمن کے ممبر نہیں رہے اور اسی طرح شیخ محمد عبدالوهاب طنطاوی اور شیخ یاسر عبدالباسط عبدالصمد بھی عراق سفر کی وجہ سے انجمن سے فارغ کردئیے گئے ہیں ۔
شیخ محمد طبلاوی نے کہا کہ ان قاریوں کو شیعہ طرز پر اذان دینے کی وجہ سے بھی فارغ کیا گیا ہے اور مصری قومی سلامتی ،اہل سنت اور جامعہ الازھر کے معتدل پالیسی کی تحت اس اقدام کو اٹھایا گیا ہے تاکہ آیندہ ایران اور عراق جانے سے قاریوں کو روکا جاسکے۔
انجمن قراء مصر کے جنرل سیکریٹری فرجالله شاذلی نے اس اقدام کے حوالے سے کہا کہ ابھی تک مجھے، احمد نعینیع ،عبدالفتاح طاروطی اور طہ النعماتی کو رسمی طور پر اس سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے اور کوئی بھی مجھے میرے عہدے سے برطرف نہیں کر سکتا۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصے قبل یوٹیوب پر چند مصری قاریوں کے ویڈیو کلپ لوڈ کیا گیا جنمیں انہیں شیعہ طرز پر اذان دیتے دیکھایا گیا تھا اس کے بعد یہ انتقامی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔