ایکنا نیوز-ایران ریڈیو نیوز-عراق کے عوام کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی اور تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف آج تہران کے عوام ایک بہت بڑا اجتماع کررہے ہیں - لبیک یاحسین کے زیر عنوان یہ اجتماع آج تہران کے امام حسین اسکوائر پر ہوگا ۔اس عظیم الشان اجتماع میں تہران کے عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد کے علاوہ اعلی سیول اور فوجی عہدیدار بھی شرکت کریں گے،
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی عوام کی حمایت میں ہونے والے اس اجتماع میں ایران کی فوج کے سربراہ میجرجنرل عطاء اللہ صالحی اور سپاہ پاسداران ا نقلاب اسلامی کے کمانڈر، جنرل محمد علی جعفری بھی شرکت کریں گے -