ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق فیفا ڈاکٹرنے رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کے حوالے سے کہا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق جو تیونس اور الجزایر میں انجام دیے گئے ہیں سے معلوم ہوا ہے کہ روزہ رکھنے سے کھلاڑیوں کی جسمانی صحت پر منفی اثر نہیں پڑتا
دووراک نے ورلڈکپ کے آخری میچز رمضان المبارک میں ہونے کے حوالے سے کہا کہ اگر مسلمان کھلاڑی رمضان المبارک میں مناسب غذا کا استعمال کریں تو میچ کھیلنے سے ان پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا اور گذشتہ اولمپک گیم میں بھی مسلمان کھلاڑیوں نے روزہ رکھا اور دیکھا گیا کہ انہیں نقصان نہیں پہنچا۔
قابل ذکر ہے کہ ڈیلی میل اخبار نے لکھا تھا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے ورلڈ کپ میں مسلمان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ رمضان المبارک قریب ہے لیکن ایک اچھی بات یہ ہے کہ برازیل میں دن چھوٹے ہیں اور گیارہ گھنٹے دس منٹ کا دن ہے جبکہ اکثر ممالک میں اس وقت دن سترہ گھنٹے کے لگ بھگ لمبے ہے۔