ایکنا نیوز- چاند دیکھنے کے لیے پاکستان کے مختلف شھروں میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمن کر رہے ہیں ۔
ماہر موسمیات کے مطابق چاند کی عمر آج تیس گھنٹے تیرتالیس منٹ ہے اور اس عمر میں چاند کے نظر آنے کا امکان کم ہے ۔ لہذا اول رمضان پیر تیس جون کو ہونے کا امکان زیادہ ہے ۔ قابل زکر ہے کہ اکثر عرب ممالک میں کل بروز اتوار کو اول رمضان کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے بھی دیکھا جائے تو کل اول رمضان کا امکان کم نظر آتا ہے کیونکہ عام طور پر پاکستان میں رمضان عرب ممالک کے ایک دن بعد ہی ہوا کرتا ہے ۔