تکفیریت کو کچلے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علامہ ناصر عباس جعفری

IQNA

تکفیریت کو کچلے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علامہ ناصر عباس جعفری

20:23 - June 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1423412
بین الاقوامی گروپ:ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ کا اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو وزیرستان تک محدود نہ رکھا جائے، اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائے اور ان مدارس اور شخصیات کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو دہشت گردوں کو سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز-علامہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارنہ دہشتگردی کے پیچھے بھی یہی قوتیں ہیں جن کے خلاف فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن کر رہی ہے، جب فرقہ وارنہ دہشتگردی کرنا ہوتی ہے تو اس کیلئے لشکر جھنگوی کا نام استعمال کیا جاتا ہے، جب ریاستی اداروں اور فوج پر حملے کرنا ہوں تو طالبان کا نام استعمال کیا جاتا ہے۔ دراصل یہ تمام ایک ہی سوچ کے حامل لوگ ہیں جنہیں ہم تکفیری کہتے ہیں۔ اگر تکفیری سوچ کو کچل دیا جائے تو ہمارا ملک ترقی کریگا اور اس ملک میں خوشحالی آئی گی۔ ان کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ نمٹنا ہوگا۔ اس آپریشن کو فقط شمالی وزیرستان تک محدود رکھنا درست نہیں، ان مدارس اور لوگوں کو بھی پکڑنا ہوگا اور کچلنا ہوگا جو ان کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں اور انہیں مختلف شہروں میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ مکمل مدد فراہم کرتے ہیں۔

ٹیگس: راجا ، ناصر ، آپریشن
نظرات بینندگان
captcha