ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے«lematin»،کے مطابق مراکش کے وزیر اوقاف «احمد توفیق»، نے گذشتہ روز رباط شھر میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت ملک میں پچاس ہزارکے لگ بھگ مساجد موجود ہیں.
وزیر اوقاف نے مراکش میں اسلامی عبادت خانوں پر حکومتی توجہ کے حوالے سے کہا کہ سروے کے مطابق اس وقت ملک میں پچاس ہزار مساجد موجود ہیں جنمیں سینتیس ہزار مساجد دیہی علاقوں میں جبکہ باقی شھروں میں تعمیرموجود ہیں اور اس اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دیہی علاقوں میں مذہبی رجحان بہت زیادہ پایا جاتا ہے ۔
احمد توفیق نے کہا کہ ان موجود مساجد کے علاوہ مراکش کے صدر نے خصوصی تاکید کی ہے کہ مضافاتی علاقوں میں تین سو چالیس ،شھری علاقوں میں پانچ سو پچیس اور دیہی علاقوں میں چار سو چھیاسی مساجد مساجد کی تعمیر ومرمت کی جائے۔