دبئی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۸۷ ممالک کی شرکت

IQNA

دبئی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۸۷ ممالک کی شرکت

13:09 - June 29, 2014
خبر کا کوڈ: 1423734
بین الاقوامی گروپ:اٹھارویں بین الاقوامی « دبئی ایوارڑ» قرآنی پروگرام کا آغاز آج سے ہو رہا ہے

ایکنا نیوز-عرب امارات اخبار«دارالخلیج» کے مطابق امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر نگرانی قرآنی مقابلے دبئی کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی عمارت میں منعقد ہوں گے
مقابلوں کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ «ابراهیم محمد بوملحه»، کا کہنا ہے کہ مقابلوں کا آغاز اول رمضان سے ہوگا اور نو دن تک مقابلے جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں کے علاوہ سیمیناراور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے نشستیں منعقعد ہوں گی اور باقاعدہ مقابلوں کا آغاز ساتویں رمضان سے ہوگا
ابراهیم محمد بوملحه نے مزید کہا :اس سال ان مقابلوں میں ستاسی اسلامی اور غیر اسلامی ممالک سے قاری اور حافظ حضرات شرکت کر رہے ہیں ،مقابلے چیمبر آف کامرس کے آمفی تھیٹر ہال میں جبکہ اختتامی تقریب انجمن ثقافت اور دبئی علمی ہال میں منعقد ہوگی ۔
ایران جو ہر سال ان مقابلوں میں شریک ہے اس سال رضا نژادتبریزی، ایران کی نمایندگی کریں گے۔

1423272

ٹیگس: قرآن ، مقابلے ، دبی
نظرات بینندگان
captcha