ایران اور سربیا میں ثقافتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

IQNA

ایران اور سربیا میں ثقافتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

14:30 - June 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1424289
بین الاقوامی گروپ: بلگراد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر اور «والیوو» سٹی کے ثقافتی مرکز کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں آرٹ اور ثقافت کے شعبے میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا


ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- اسلامی اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر محمود شالویی اور والیوو شھر میں ثقافتی مرکز کے سربراہ «میلوشا سمیلیانیچ» کے درمیان ملاقات میں  ہفتہ فلم،کتاب نمائش ، گھریلو دستکاری اور دیگر ادبی شعبوں کے قیام اور نمائش کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور ان شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
سمیلیانیچ نے اس ملاقات میں ثقافتی شعبوں میں تعلقات  کے استحکام پر خوشی کا اظھار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس کے مختلف اچھے ثمرات سامنے آئیں گے

ایران کے ثقافتی سفیر ،شالویی نے بھی ثقافتی شعبوں میں تعلقات بڑھانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں میں کام کے بڑھے مواقع موجود ہیں ۔
ملاقات میں ایرانی ثقافتی سفیر نے عطار نیشابوری کی کتاب«منطق‌الطیر» کا سربیایی زبان میں ترجمہ شدہ نسخہ والیوو شھر کے ثقافتی سربراہ اور اسکے ڈپٹی کو تحفہ میں پیش میں دیا

قابل ذکر ہے کہ «والیوو» شھر ایک قدیم اور تفریحی حوالے سے خاص شھرت رکھنے والا شھر ہے جو بلگراد شھر سے اسی کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

1423544

نظرات بینندگان
captcha