ایکنانیوز- شفقنا-العالم رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صوبےصلاح الدین اور دیالیہ کے درمیانی علاقوں میں عسکری کاروائی کرتے ہوئے صوبہ کرکوک کی جانب پیش قدمی کی جس کے نتیجے میں داعش کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین نے العالم کے نمائندے کو بتایا ہےکہ داعش نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے طوز،خورماتور اورجبال حمرین میں عراقی فوج نے 30 سے زیادہ داعش کے دہشت گردوں کوہلاک کیا ہے جنہیں بعد میں خفیہ طورپردفن کرادیئے گئے،عراقی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس سےایک ہفتہ قبل تکریت میں فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں داعش کےسینکڑوں دہشت گرداوران کی مددکرنے والی گروہ کو تباہ کیا تھا،دوسری جانب صوبہ دیالیہ کے شمال مشرق، جبال حمرین میں داعش اور ایک اورگروہ نقشبندیہ کے درمیان لڑائی ہوئی جہاں باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں طرف بڑے پیمانے پردہشت گردہلاک ہوگئے، ادھر کرکوک میں داعش نے نقشبندیہ کے ایک رہنماکو ہلاک کیا ہے۔