ایکنا نیوز-شعبہ یورپ- سوئزرلینڈ کے صوبہ «تیچینو» میں امام علی(ع) اسلامی مرکز کے تعاون سے روزانہ نماز مغرب سے پہلے تلاوت قرآن مجید اور حجتالاسلام و المسلمین سیدمقتدا حسینی ابهری کی تقریر ماہ صیام کے پروگراموں میں شامل ہیں
اسکے علاوہ روزانہ نماز باجماعت مغرب و عشاء،افطاری،دعائے توسل ، دعائے کمیل اور شرعی سوال و جواب کا انتظام بھی اسلامی مرکز کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
جشن ولادت حضرت امام حسن مجتبی(ع)، دعائے جوشن کبیر، شب ہائے قدر اور شھادت امام علی (ع)، کی مجالس ،شب بیداری اور ان مواقعوں پر تقاریر کے علاوہ نماز عید فطر وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔