ایکنا نیوز- شعبہ مغربی ایشیاء- کربلاء شھراور بالخصوص حرم مطهر امام حسین(ع) اور حرم حضرت ابوالفضل(ع) کے اطراف میں رہنے والے مقامی جوان رضاکارانہ طور پر شب و روز اپنے اپنے علاقوں اور گلی محلوں میں شھر اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی دیں گے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے علاوہ ضرورت پڑنے پر تکفیریوں کے مقابلے میں عراقی فورسز کے ساتھ بھی تعاون کریں گے
آستانہ مقدس حسینی کے مطابق باب الخان، باب السلامه، باب الطاق، باب بغداد و عباسیه
کے جوانوں نے ہر قسم کے تعاون کے لیے آمادگی اور تیاری کا اعلان کیا ہے
مختلف علاقوں میں رضاکار جوان اجنبی افراد کی شناسائی کے علاوہ مخلتف اوقات میں گشت کریں گے ۔