ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے«french.china»، کے مطابق جیبوتی میں قرآن مجید کے حفظ کا مقابلہ گذشتہ روز شروع ہو چکا ہے اس مقابلہ حفظ میں بارہ ممالک سے حافظ حصہ لے رہے ہیں اور مقابلہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔
اس مقابلے میں جیبوتی، روانڈا، سومالیہ، ایتوپیا، سوڈان، یوگنڈا، کینیا، تنزانیہ، موریتانیہ، یمن اور کومور وغیرہ کے ممالک سے حافظ قران شریک ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں جیبوتی کے مذہبی امور نے شرکت اور خطاب کیا۔
اس مقابلے میں دس پارے،بیس پارے اور مکمل قرآن کے حفظ کا مقابلہ شامل ہے اور مقابلوں میں چالیس حافظ شریک ہیں ۔ «صدر مملکت ایوارڈ » قرآنی مقابلہ ۱۹۹۹ میں «اسماعیل عمر گوله» کی کوششوں سے شروع کیا گیا تھا اور اسکا مقصد افریقہ میں مسلمان جوانوں کو کلام الھی کی طرف راغب کرنا ہے۔
مقابلوں میں کامیاب افراد کو اہم اور قیمتی انعامات د ئیے جائیں گے۔