ام المومنین حضرت خدیجہ کا یوم وصال ملک بھر میں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

IQNA

ام المومنین حضرت خدیجہ کا یوم وصال ملک بھر میں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

15:18 - July 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1428238
بین الاقوامی گروپ: دس رمضان المبارک کے حوالے سے پاکستان کے تمام شھروں میں حضرت خدیجہ کی رحلت کے حوالے سے مجالس منعقد کی گئیں۔

ایکنا نیوز-  خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا کی ماں اور ام المومنین حضرت خدیجہ کبری کا یوم وصال  پورے ملک میں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔
رسول اکرم {ص} کی پہلی اور محبوب ترین زوجہ محترمہ کی رحلت کے حوالے سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اہل سنت اور اہل تشیع تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف مجالس،محافل اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔
امام بارگاہوں میں اس حوالے سے یوم الحزن کی تقاریب سے علماء کرام نے زوجہ پیغمبرعلیہ السلام  کی حیات مبارکہ اور سیرت طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اس حوالے سے اخبارات میں خصوصی مضامین شا ئع کیے گئے اور ٹی وی چینلوں سے بھی خصوصی پروگرام نشر ہوئے۔
حضرت خدیجہ وہ عظیم ہستی ہے کہ لشکر یزید سے جنگ کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام  نے کہا تھا کہ اے یزید میں حضرت خدیجہ کی اولاد فاطمہ کی بیٹی کا فرزند ہوں۔ حضرت خدیجہ جو ایک مالدار خاتون تھیں انہوں نے اپنا سب کچھ اسلام اور رسوم اکرم {ص} کے قدموں پر نچھاور کر دیا تھا۔

ٹیگس: خدیجہ ، اسلام ، مجالس
نظرات بینندگان
captcha