بائیسویں بین‌الاقوامی قرآنی نمائش میں اسپین کا منفرد انداز سے شرکت

IQNA

بائیسویں بین‌الاقوامی قرآنی نمائش میں اسپین کا منفرد انداز سے شرکت

11:14 - July 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1428455
بین الاقوامی گروپ: ماہ صیام کے حوالے سے منعقدہ بائیسویں بین‌الاقوامی قرآنی نمائش میں جہاں اکثر اسٹالوں پر قرآنی خطاطی اور احادیث وغیرہ کی پینٹنگ اور تصویریں نظر آتی ہیں وہاں اسپین ایک منفرد انداز سے اس نمایش میں شرکت کر رہا ہے۔

ایکنا نیوز- تہران میں جاری بائیسویں بین‌الاقوامی قرآنی نمائش میں اسپین ایک الگ اسٹائل کے ساتھ شریک نظر آتا ہے اسپین کے قرآنی اسٹالوں پر مختلف اسلامی تاریخی مراکز اور مساجد کے  اسکیل ماڈلز کی خوبصورتی دیکھنے والوں کی نظریں کھینچ لیتی ہے۔
لکڑی اور پتھر کے بنے ہوئے مساجد اور اسلامی مراکز کے ان دیدہ زیب اسکیل ماڈلز کو خوبصورتی سے اسلامی طرز معماری پر بنائے گیے ہیں۔
بائیسویں بین‌الاقوامی  قرآنی نمائش میں ترکی، روس، عراق، کروشیاء، الجزائر اور کویت وغیرہ کے آرٹسٹ کے بنائے گئے خوبصورت پینٹنگ میں قرآنی آیات اور احادیث لکھے گئے ہیں ۔ 
روسی خطاطوں کی جانب سے «مسجد قرآن»، «مسجد رمضان» اور «مسجد دنیا و آخرت» کے عنوان سے جدید انداز میں فن پارے نمائش میں موجود ہیں ۔

1428026

ٹیگس: نمایش ، قرآن ، اسپین
نظرات بینندگان
captcha