ایکنا نیوز-مصری روزنامه «الدستور» کے مطابق مصر، جامعہ الازھر کے علماء کے ایک گروپ نے مصر کے جنوبی حصے میں لوگوں سے ملاقات کی اور رمضان المبارک کے حوالے سے تقاریر میں کہا کہ : رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے مقدس اور مبارک مہینہ ہے اور دس رمضان المبارک کو ہی تاریخی فتح مسلمانوں کو نصیب ہوئی تھی۔
علماء نے تاکید کی کہ اس مہینے میں عبادت اور جستجو کی ضرورت ہے نہ کہ تن پروری اور آرام میں وقت ضائع کرنے کی ۔ علماء کے اس وفد نے مصر کے جنوبی صوبے کے گورنر سے بھی ملاقات کی ۔
سینا کے گورنر نے علماء سے ملاقات میں جامعہ الازھر کی اہمیت کو قابل قدر بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام کے درست چہرے کو پیش کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اسلام پر شدت پسندی کا لیبل نہ لگایا جائے۔