ایکنا نیوز- شعبہ مغربی ایشیاء- ایران کی وزارت ثقافت اور تعلقات اسلامی کی جانب سے بھیجے گئے قرآنی وفود کے تعاون سے نجف اشرف میں آستانہ امیرالمؤمنین علی(ع) اور دیگر اسلامی مراکز میں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان پروگراموں میں روضہ علوی اور مسجد کوفہ میں قرآت اور تلاوت قرآن مجید شامل ہے جسمیں سینکڑوں عاشقان قرآن اور زائرین حرم امام علی(ع) شرکت کرتے ہیں اور یہ پروگرام عراقی سٹیلایٹ چینل برراہ راست نشر کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ان پروگراموں کوعالمی اور مقامی سطح پر اچھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے ۔