مسلم امہ متحد ہو جائے اور ایک موقف پر ڈٹ جائے تو امریکہ اور اسرائیل گھٹنے ٹیک دیں گے

IQNA

مسلم امہ متحد ہو جائے اور ایک موقف پر ڈٹ جائے تو امریکہ اور اسرائیل گھٹنے ٹیک دیں گے

23:30 - July 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1430857
بین الاقوامی گروپ:معروف قانون دان اور سیاست دان احمد رضا قصور ی نے کہا ہے کہ مسلم امہ متحد ہو جائے اور ایک موقف پر ڈت جائے تو امریکہ اور اسرائیل گھٹنے ٹیک دیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ صرف ایک مرتبہ مسلمان ممالک اللہ کا نام لے کر اٹھ کھڑے ہوں پھر دیکھیں کس طرح سامراجی اور شیطانی قوتوں کو شکست سے دوچار کیا جا سکتا ہے

ایکنا نیوز- شفقنا-معروف قانون دان اور سیاست دان احمد رضا قصور ی نے کہا ہے کہ مسلم امہ متحد ہو جائے اور ایک موقف پر ڈٹ جائے تو امریکہ اور اسرائیل گھٹنے ٹیک دیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ صرف ایک مرتبہ مسلمان ممالک اللہ کا نام لے کر اٹھ کھڑے ہوں پھر دیکھیں کس طرح سامراجی اور شیطانی قوتوں کو شکست سے دوچار کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آج پورا عالم اسلام اسرائیلی سازشوں کی نظر کر دیا گیا ہے مسلم امہ خواب غفلت میں پڑی ہے اگر آج بھی بیدار نہ ہوئے تو تاریخ مسلمانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

شفقنا سے گفتگو میں انہوں نے کہا : مسلمانوں کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ کوئی کس سمت میں چل رہاہے اور کوئی کسی سمت میں، کسی عرب ملک نے اسرائیل جیسی غیر قانونی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے تو کسی عرب مسلم ملک نے نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو اللہ تعالٰی نے وسائل سے نوازا ہے، تیل، گیس، سونا، کاپر دنیا کی ہر چیز مسلمان ممالک میں پائی جاتی ہے، اگر مسلمان ممالک مل کر امریکہ اور بالخصوص اسرائیل کے لئے تیل کی سپلائی بند کر دیں تو وہ وقت دور نہیں جب غاصب اسرائیل کا وجود نابود ہو جائے۔

غزہ پر جاری صیہونی اسرائیلی جارحیت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ غزہ پر صیہونی جارحیت درندگی کی بد ترین مثال ہے اور دنیا میں جنگوں میں بھی ایسے بد ترین مظالم دیکھنے میں نہیں آئے جس طرح سر زمین فلسطین پر مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جا رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم اس مصیبت کی گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

30806

ٹیگس: فلسطین ، غزہ ، ظلم
نظرات بینندگان
captcha