ایکنا نیوز- روزنامہ «نیشن»،کے مطابق ماہ رمضان کے حوالے سے قرآنی خطاطی کی دس روزہ نمائش محکمہ آثار قدیمہ اور پشاور عجائب گھر کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے ۔
نمائش میں سو سے زائد قرآنی آیات کے فریم کے علاوہ قرآنی خطی نسخے بھی شامل ہیں
اس قرآنی نمائش کا مقصد عوام کو اسلامی فن خطاطی سے آشنا کرانا ہے ۔
اسلامی فن خطاطی پاکستان میں ایک محبوب مشغلہ اور ہنر مانا جاتا ہے اور ہر سال مختلف شہروں میں خطاطی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔