ایکنا نیوز- الکوثر چینل کے شعبہ تعلقات عامہ کے سید ابراهیم حسینیبخش کا کہنا ہے کہ اس پہلے مرحلے کا اختتامی پروگرام ہورہا ہے اور آج اس مرحلے کے آخری مرحلے میں چھ کامیاب قاریوں کا انتخاب ہوگا ۔
حسینی نے مزید کہا کہ ان مقابلوں کے سیکنڈ لاسٹ مرحلوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے جو پانچ دن تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ احمد شاوش، الجزایر، عبدالکریم بودقیق، مراکش، رحمتالله بیات ، سوئیڈن، مهدی عصام خلیفه ، لبنان، علی الهنداوی ، آسٹریلیا اور علاءالدین حمزه ، مصر سے آج رات کے مقابلے میں شریک ہیں ۔
حسینی نے کہا : اس مقابلے کے لیے بین الاقوامی ججز الکوثر چینل کے اسٹوڈیو میں حاضر ہوں گے
إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا مقابلوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے: طه عبدالوهاب ، مصر، رضوان درویش ، شام ، شیخ باسم العابدی ، عراق اور سید مهدی سیف ، ایران، سے ججز میں شامل ہیں ۔
ایران کی وزات اوقاف کی جانب سے دعوت شدہ ججز فائنل راونڈ میں بھی ججز کے طور پر شامل ہوں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا کا آخری مرحلہ اگلے پیر کو منعقد ہوگا
الکوثر چینل کا إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا قرآنی مقابلہ ہر رات ساڑھے بارہ بجے اسی چینل سے نشر کیا جاتا ہے ۔