ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Kashmir Reader»، کے مطابق جموں کشمیر میں سہ روزہ قرآنی نمائش کا اہتمام کشمیر کلچرل اینڈ آرٹس اکیڈمی کی جانب سے کیا گیا ہے
اس قرآنی نمائش میں سو سے زائد قرآنی نسخے شامل ہیں جنمیں فتح اللہ کشمیری کی1238 میں تحریر شدہ قرآنی نسخہ بھی موجود ہے ۔
ان قدیم خطی نسخوں میں دو سو سال قبل محی الدین قریشی کا لکھا ہوا نسخہ بھی شامل ہے جو زعفران سے تحریر شدہ ہے ، اسی طرح معروف کشمیری عالم دین شیخ حمزہ کے ہاتھ کا لکھا ہوا قرآن نمائش میں شامل ہے ۔
اس خوبصورت قرآنی نمائش میں تفسیر کشاف زمخشری جو بارہویں صدی سے متعلق ہے اور حاکم کشمیر کی جانب سے مکہ سے منگوایا گیا ہے ۔ تفسیر کبیر،تفسیر پارسی اور دیگر قرآنی تفاسیر اور کتابیں بھی اس نمائش کا حصہ ہیں ۔
نمائش میں خوبصورت قرآنی آیات والی پینٹنگ اور خطاطی کے نمونوں کے علاوہ حضرت محمد(ص)، سے منسوب مہر جو آنحضرت مختلف بادشاہوں کو خط لکھنے کے بعد اسٹمپ لگواتے تھے کے علاوہ حضرت سلیمان پیغمبر کا خط ملکہ صبا کےنام اور تارِیخ کا پہلا قرآن جو اونٹ کی ہڈی پر لکھا گیا ہے اس نمائش میں رکھا گیا ہے ۔
قرآنی نسخوں کی نمایش کل تک جاری رہے گی ۔