دیکھا جو تیر کھا کے کمین گاہ کی طرف؛

IQNA

دیکھا جو تیر کھا کے کمین گاہ کی طرف؛

14:46 - July 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1432697
غزہ حملوں میں اسرائیل کو امریکہ کے علاوہ سعودی عرب اور عرب امارات کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے۔ برطانوی اخبار

ایکنا نیوز- برطانوی میڈیا اور برطانوی اخبار میڈل ایسٹ آئی کے مطابق غزہ خونی حملوں میں اسرائیل کو امریکہ کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے ۔ اخبار کے ایڈیڑ ڈیوڈ ہریسٹ نے لکھاہے کہ ان حملوں پر ایک طرف امریکہ خوش ہے تو دوسری طرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی معاونت میں پیش پیش ہیں ۔
اسرائیل کے عبرانی چینل ٹو سے گفتگو میں میں امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کی خواہش ہے کہ فلسطین سے حماس کا خاتمہ ہو ۔
اسی چینل سے سابق اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ کہہ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا کہ غزہ پر حملے کے لیے ہمیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت اور معاونت حاصل ہے اور تباہی کے بعد یہ دونوں ممالک انفرا اسڑکچر کی تعمیر میں معاونت بھی کریں گے ۔
ڈیوڈ ہریسٹ کے مطابق ان حملوں میں جنرل سیسی بھی پلان میں شامل ہے اور وہ بھی تعاون کر رہا ہے۔غزہ پر حملے سے پہلے سعودی خفیہ ایجنسی کے چیف اور موساد چیف کے درمیان برسلز ملاقات میں حماس کے مکمل خاتمے پر بات چیت اور اتفاق کیا گیا۔ کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے دوست مشترک ہیں یعنی امریکہ اور برطانیہ اور دونوں ممالک کے دشمن بھی مشترک جنمیں ایران،ترکی ،قطر،مصر کی اخوان پارٹی اور حماس شامل ہے ۔ اسرائیلی اسٹبلشمینٹ کے معاون خصوصی اموس گیلاد نے بی بی سی سے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران مخالف پرگرام میں بھی اسرائیل کو بھاری رقوم فراہم کر رہا ہے۔
ڈیوڈ ہریسٹ کا کہنا ہے کہ غزہ حملوں سے پہلے متحدہ عرب امارات نے کہا تھا کہ وہ اس حملے کے تمام اخراجات برداشت کرےگا بشرطیکہ اسرائیل حماس کا مکمل خاتمہ کر دے ۔

ٹیگس: سعودی ، عرب ، اسراییل
نظرات بینندگان
captcha