ایکنا نیوز-سماء نیوز-لندن : غزہ پر مظالم اسقدر بڑھ چکا ہے کہ اسرائیل کے حامی ممالک کے اہم رہنما بھی خاموش نہ رہ سکے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ 'ڈیوڈ وارڈ' اہل غزہ کی حمایت میں چیخ اٹھے، ٹوئیٹ کر دیا کہ اگر غزہ میں رہائش پذیر ہوتا تواسرائیل پر خود راکٹ فائر کرتا۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ 'ڈیوڈ وارڈ' کا تعلق لبرل ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے، غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر ڈیوڈ وارڈ اس قدرغمگین ہوئے کہ اسرائیل کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار سوشل میڈیا پر کر دیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ اگر غزہ میں رہائش پذیر ہوتا تو اسرائیل پر راکٹ فائر کرتا، ڈیوڈ وارڈ کا یہ سچ دیگر ارکان پارلیمنٹ کو چراغ پا کر گیا، لبرل ڈیموکریٹ ارکان نے ڈیوڈ وارڈ کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ تک کر دیا۔ پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارڈ کے یہ خیالات ذاتی ہیں، پارٹی کی ترجمانی نہیں کرتے۔