ایکنا نیوز-حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کہاہے کہ قابضین کے ساتھ اکٹھے نہیں رہ سکتے۔امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں خالد مشعل کا مزید کہناتھا کہ یہودیوں، عیسائیوں، عربوں اورغیرعربوں کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیارہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرے،فلسطینی اپنے ہمسایوں کے ساتھ قبضے کی حالت میں نہیں رہ سکتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی ہے،فلسطینی جنونی یا بنیاد پرست نہیں ہیں، بلکہ وہ قابضین کے خلاف لڑرہے ہیں۔