بین الاقوامی گروپ:سنکیانگ: چین کی سب سے بڑی اور قدیم مسجد کے امام کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول 74 سالہ امام مسجد گزشتہ کئی سالوں سے امامت کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ ملک بھر میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اورمذہبی منافرت پھیلانے کی غرض سے ہی شدت پسندوں کی جانب سے انہیں قتل کیا گیا تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں مساجد کے اماموں کو سرکاری طور پر تعینات کیا جاتا ہے۔