اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتوی صادر کیا جائے : جمعیت عملماء اسلام نظریاتی بلوچستان

IQNA

اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتوی صادر کیا جائے : جمعیت عملماء اسلام نظریاتی بلوچستان

16:01 - August 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1437012
بین الاقوامی گروپ:اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی کا مطلب جرم میں شریک ہونا ہے،مظاہروں سے علماء کا خطاب
ایکنا نیوز- پاکستان کے شہر کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے زہراہتمام مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے عنوان سے ریلی نکالی گئی۔
مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت کے رہنماوں نے عالمی اداروں سمیت اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر بھی شدید نکتی چینی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وحشتناک مظالم اور درندگی پر خاموشی کا مطلب جرم میں شریک ہونا ہے ۔ 
جمیعت علماء اسلام کے مظاہروں سے خطاب میں مقررین نے صھیونی حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے علماء اسلام اور مفتیوں سے مطالبہ کیا کہ غاصب ریاست کے خلاف جہاد کا فتوی صادر کیا جائے۔
جمعیت علماء اسلام کی دعوت پر اس ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور اسلامی ممالک کی جانب سے فوری رد عمل اور عملی اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ۔
 
ٹیگس: ریلی ، جمعیت ، اسلام
نظرات بینندگان
captcha