
ایکنا نیوز- فرزند معنوی امام خمینی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ شہید عارف حیسن الحسینی کی برسی کے حوالے سے گذشتہ روزمجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے ایک تعزیتی سیمینار اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا ۔
علمدار روڈ میں واقع نیچاری امام بارگاہ میں اس تعزیتی مجلس سے علامہ احمد موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفران نعمت سے نمعت چھین جاتی ہے اور عظیم قائد کی نعمت کو ہم نے نہ سمجھا اور نتیجے میں ملت ایک عظیم رہبر سے محروم ہوگئی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے شہید حسینی کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اخلاص ،خدا کی راہ میں جدوجہد اور عزم مصمم آپکی شخصیت میں بخوبی مشاہدہ کیا جاسکتا تھا۔ آپ ایک دور اندیش لیڈر،ایک متقی عالم اور وحدت اسلامی کے عظیم داعی تھے اور آج ملک میں موجود اسلامی بیداری آپ ہی کی عظیم رہنمائیوں کا نتیجہ ہے ۔
علامہ ہاشم موسوی نے آپکی یاد کو زندہ رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کے پروگرام کو وسیع پیمانے پر منانے کا اہتمام کیا جائے گا۔