
ایکنا نیوز- روزنامہ «الشرق» کے مطابق نائجیریا میں قرآنی مدرسے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس مدرسے میں طلباء اور طالبات قرآن سیکھ سکتیں ہیں۔
قرآنی مدرسہ نور میں اساتذہ کے لیے علیحدہ کمرے اور وضوخانے بنائے گئے ہیں۔ نائجیریا کے لوگ اس مدرسے میں سیمینار وغیرہ کے علاوہ قرآن اور اسلامی احکام بھی سیکھ سکتے ہیں ۔
اسلامی معارف،بچوں کی تربیت،قرآنی علوم ،اسلام شناسی اور دور دراز کے علاقوں میں اسلامی کی ترویج اس مدرسے کے اہداف میں شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی تعلیمات اورقرآنی ثقافت کو عام کرانے میں اس مدرسے کی بہت اہمیت تصور کئے جارہے ہیں ۔
نائجیریا میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور۱۵۴ ملین آبادی میں ۸۵ ملین مسلمان آبادی ہے.