
ایکنا نیوز- عالمی چینل «الکفیل» کے مطابق آستانہ غازی عباس (ع) کے تعاون سے ان خصوصی قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے
ان کلاسز کا مقصد معاشرہ بالخصوص طلباء و طالبات کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے ۔
آستانہ غازی عباس (ع) کے قرآنی ادارے کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی کا کہنا ہے کہ ان کلاسز کے لیے تجربہ کار اساتذہ کو دعوت دی گئی ہے اور حفظ وقرآت کے علاوہ تجوید،تفسیر اور فقہ و کلام کی کلاسز بھی منعقد ہوں گی ۔
انہوں نے کہا : قرآنی کلاسز حرم مطهر حضرت عباس(ع) کے علاوہ کربلاء شھر کی مختلف مساجد اور دیگر امام بارگاہوں میں بھی منعقد ہوں گی۔