
ایکنا نیوز-امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کا کہنا ہے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی بے حسی کی علامت ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی کے علاقے لیاری موسی لین میں جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کے شرکاء سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیِ صدیقی نے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری ہیں لیکن عالم اسلام خاموش ہے ۔ انہوں نے ایرانی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہویے کہا کہ ایران کے علاوہ ترکی اورپاکستانی حکومت کے علاوہ کسی مسلم حکمراں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز نہ اٹھائی۔ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اور یورپ میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جو فلسطینی عوام کی فتح ہے انہوں نے کہاکہ ہالی وڈ کے اداکاروں اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے اور سعیدہ وارثی کو وزارت سے مستعفی ہونے پر سلام پیش کرتے ہیں۔