داعش کی جانب سے تخریب کاریاں جاری

IQNA

داعش کی جانب سے تخریب کاریاں جاری

16:01 - August 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1439812
بین الاقوامی گروپ: داعش کے دہشت گردوں نے بغداد کے شمالی علاقے میں کل ایک اور مسجد شہید کردیا
ایکنا نیوز- روزنامه «الجریده» کے مطابق دیالہ صوبے کے علاقے جلولاء میں داعش گروپ نے ایک اور شیعہ مسجد شہید کردیا، دہشت گردوں نے مسجد اڈانے سے پہلے مسجد کے موذن کو پھانسی دے کر شہید کیا ۔ اس علاقے میں ایک امام بارگاہ  بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔
اس علاقے میں فوج اور رضا کار فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے ۔

داعش کی جانب سے مساجد اور مقدس مقامات کے علاوہ ،حضرت یونس(ع، مقام دانیال نبی(ع)، فرزند امام حسن(ع) اور مقام حضرت زینب(س) بھی گذشتہ دنوں کی کاروائیوں میں تباہ کردیے گئے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ مئی کے آخر سے داعش کا حملہ شروع ہوا ہے اور نہوں نے شمالی،مغربی اور مشرقی حصوں کے ایک وسیع علاقے پر قبضہ جما لیا ہے ۔

1439497

 

ٹیگس: داعش ، مساجد ، شہید
نظرات بینندگان
captcha