ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «راشا تودی» کے مطابق مذکورہ سپر اسٹّور دو اسکولوں سے معاہدے کے مطابق لندن اور لیورپول میں مسلمان طالبات کے یونیفارم تیار کرے گا۔
مشہورجان لوئیس سپر اسٹور کے ترجمان کے مطابق پورے برطانیہ میں موجود ۳۵۰ اسکولوں کے یونیفارم تیار کیا جائے گا اور اسکول انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق طالبات کے یونیفارم تیار کیا جا رہا ہے۔
ان اسکولوں میں سے ایک شمال مغربی لندن میں مسلمان طالبات کا اسکول ہے جو ۱۹۸۳ میں «یوسف اسلام» کے تعاون سے بنایا گیا ہے ۔ یوسف اسلام ایک برٹش گلوکار تھا جس نے ۱۹۷۷ میں اسلام قبول کیا اور«کیٹ اسٹیونس» سے تبدیل کرکے اپنا اسلامی نام یوسف اسلام رکھا۔
لیور پول میں لڑکیوں اور طالبات کی اکیڈمی اور ایک سو تیس سالہ پرانا اسکول «بلودیر» بھی مسلمان طالبات کے لیے الگ یونیفارم کی درخواست کر چکا ہے۔
برطانیہ میں تین ملین مسلمان رہتے ہیں اور مسلم کونسل کے مطابق چار لاکھ طالب علم برطانیہ کے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں ۔
برطانیہ میں سات ہزار مذہبی مدرسے بھی موجود ہیں اوربرطانیہ کے اس ایک تھائی اسکولوں میں ایک ملین سات لاکھ طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔