ایکنا نیوز- «Press TV» کی خبر کے مطابق کینیڈا کے معروف عالم دین ، سید سهروردی نے کینیڈا میں داعش کی فعالیت پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا : میں واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ داعش ہمارے ملک میں ہماری آنکھوں کے سامنے، یونیورسٹیوں اور عوامی مقامات میں ممبر سازی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسے داعش کے ایک جنگجوجو اتاوا شہر سے تعلق رکھتا ہے اور اس وقت موصل میں موجود ہے کی طرف سے دھمکی بھی ملی ہے ۔
سهروردی نے کہا: مجھے کہا گیا ہے کہ تم داعش کے خلاف بولتے ہو اور تمھارا راستہ درست نہیں۔
سهروردی جو صلح طلب اور امن و آشتی کے خطبوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں کا کہنا ہے کہ اسکی اطلاع کے مطابق کلگری کے تین جوان اب تک داعش کی جانے سے عراقی لڑائی میں مارا جا چکا ہے اور وہ ان میں سے ایک جوان کو اچھی طرح جانتے بھی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سهروردی نے داعش کے خطرات سے آگاہی مہم کے حوالے سے ۴۸ گھنٹوں کی بھوک ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے ۔