
ایکنا نیوز کے مطابق، قرآنی مقابلہ "زینالاصوات" کے پہلے دور کے اختتامی پروگرام کے دوران، صدر اوقاف و امور خیریہ حجتالاسلام والمسلمین سید مهدی خاموشی کی چار دہائیوں پر محیط قرآنی خدمات کا اعتراف اور تجلیل کی جائے گی۔
یہ تقریب آج جمعرات 10 مهر (مطابق 2 اکتوبر) کی صبح، مؤسسه آلالبیت(ع) کی جانب سے، آیتالله مکارم شیرازی ثقافتی کمپلیکس کے امام کاظم(ع) ہال میں منعقد ہوگی۔
اس تقریب میں جہاں ایک طرف اس دور کے منتخب قرآنی مقابلہ جات کے برگزیدہ شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، وہیں حجتالاسلام والمسلمین سید مهدی خاموشی (صدر سازمان اوقاف و امور خیریه اور سابق صدر سازمان تبلیغات اسلامی) کی قرآنی خدمات کو بھی باضابطہ طور پر سراہا جائے گا۔
مزید یہ کہ یہ تقریب براہِ راست قرآن و معارف سیما چینل، قم کے صوبائی چینل اور مختلف مجازی و انٹرنیٹ پلیٹ فارمز سے عوام کے لیے نشر کی جائے گی۔/
4307914