26 ستمبر؛ عالمی یومِ یکجہتی کے ساتھ فلسطینی صحافی

IQNA

26 ستمبر؛ عالمی یومِ یکجہتی کے ساتھ فلسطینی صحافی

15:40 - September 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3519221
ایکنا: صحافیوں کے بین الاقوامی فیڈریشن نے 26 ستمبر کو عالمی یومِ یکجہتی کے ساتھ فلسطینی صحافی کے نام پر نامزد کیا ہے تاکہ غزہ میں صحافیوں کو درپیش رنج و مشکلات کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔

ایکنا نیوز، العالم نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ صہیونی جارحیت اور غزہ میں جاری نسل کشی کے باوجود فلسطینی صحافی اپنی جانوں کو لاحق خطرات اور قابض فوج کے براہِ راست نشانے پر ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داری یعنی خبروں کی کوریج سے دستبردار نہیں ہوئے۔

اب تک صہیونی نسل کشی کی جنگ میں 251 سے زائد صحافی شہید ہو چکے ہیں، جن میں شہید رسمی سالم، العالم نیوز چینل کے صحافی بھی شامل ہیں۔ صہیونی فوج کا مقصد اپنے جرائم کو چھپانا ہے، اسی لیے وہ مسلسل فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ اقدامات میڈیا کی آواز دبانے کی اُس پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد غزہ میں نسل کشی کی اصل حقیقت کو چھپانا ہے۔

فلسطینی میڈیا کارکنوں نے اس موقع پر العالم کے صحافی باسل خیرالدین سے گفتگو میں دنیا کے تمام صحافیوں اور میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک حقیقی تحریک کھڑی کریں تاکہ صہیونی ریاست پر دباؤ ڈال کر غیرملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دلائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی ہی دنیا کو غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے حقیقی پہلوؤں سے آگاہ کر سکتی ہے۔

صحافیوں نے زور دیا کہ وہ بھی غزہ کے عوام کی طرح آوارگی، بھوک، خوف اور جنگ کے زخم سہہ رہے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ یکجہتی محض نعروں یا خوبصورت الفاظ تک محدود نہ رہے بلکہ عملی اقدامات میں بدلنی چاہیے۔ انہوں نے عزم کیا کہ تمام مشکلات اور خطرات کے باوجود وہ غزہ کی نسل کشی کی سچائی دنیا تک پہنچاتے رہیں گے۔

حماس کا مؤقف

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی یومِ یکجہتی کے ساتھ فلسطینی صحافی کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ:

غزہ کی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 251 صحافیوں کی شہادت ایک سنگین جرم ہے جو صہیونی ریاست نے عالمی برادری کے سامنے کیا ہے۔

یہ اقدام تمام بین الاقوامی قوانین، معاہدات اور روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

صہیونی پروپیگنڈا جو جھوٹ اور گمراہ سازی پر مبنی ہے، ناکام ہو چکا ہے اور یہ فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کے جائز حقوق کے سامنے بکھر گیا ہے۔

ہم عربی، اسلامی اور بین الاقوامی میڈیا کے ان مؤقف اور کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

ہم تمام صحافی یونینوں اور عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صہیونی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ بین الاقوامی میڈیا کو غزہ میں داخلے کی اجازت ملے اور دنیا کو اصل حقائق پہنچائے جا سکیں۔

عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ ان جرائم کی مذمت کریں اور صہیونی رہنماؤں کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں جنگی جرائم کے مقدمات چلائیں۔

بیان کے آخر میں حماس نے کہا ہے کہ ہم شہید صحافیوں کی ارواح کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے مقدس صحافتی فریضے کی ادائیگی کے دوران صہیونی جارحیت کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا، اور ہم ان تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو آج بھی حقائق دنیا تک پہنچانے اور صہیونی دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کی راہ پر ثابت قدم ہیں۔/

 

4307146

ٹیگس: فلسطین ، یکجہتی ، دن
نظرات بینندگان
captcha