ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Islam Today» کے مطابق لاس آنجلس کلچرل سنٹر کی جانب سے تجویز کے بعد اسلامی آرٹس نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ اسلامی ثقافت کے درست خدوخال، سیاست اور آداب ورسوم کو صحیح انداز میں پیش کیا جاسکے۔
تقریبا 30 ثقافتی ادارے دنیا بھر کے اسلامی ثقافت کو اس نمائش میں اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے
اس پروگرام کے سربراہ «آمیتیس متولی» کے مطابق اس نمائش سے پہلے ہالی ووڈ کی جانب سے
ملسمانوں کے چہرے کو پیش کرنے کے انداز پر غور کیا گیا
انہوں نے کہا : اس انداز میں مسلمانوں کو پیش کرنے کے حوالے سے میں نے ضروری سمجھا کہ لاس آنجلس کے عوام کو مختلف اسلامی ثقافتوں سے بھی روشناس کرایا جائے۔
پروگرام کے مطابق دسیوں نمائش گاہ،فلمی نمائش ، تقاریر اور سیمینار وغیرہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی ثقافت اور آداب و رسوم کو اجاگر کیا جائے گا ۔