نائیجیریا: بوکوحرام کے حملے میں 50 پولیس افسر ہلاک

IQNA

نائیجیریا: بوکوحرام کے حملے میں 50 پولیس افسر ہلاک

21:36 - August 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1443088
بین الاقوامی گروپ:شمالی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے ایک حملے میں 50 پولیس افسر ہلاک ہوگئے ہیں۔

 ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان-شمالی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے ایک حملے میں 50 پولیس افسر ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نام نہاد اسلامی شدت پسندوں نے شمال مشرقی ریاست بورنو گووزا پولیس آفیسر اکیڈمی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،پولیس حکام نے ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی ہے بلکہ بتایا گیا کہ حملے کے بعد 35 پولیس افسر لاپتہ ہوگئے ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق رواں ماہ شمال مشرقی ریاست بورنو میں یہ تیسرا حملہ تھا۔ واضح رہے کہ نائجیریا کے شمال میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام سرگرم ہے اور آئے دن دہشتگردی کی وارداتوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ چند ماہ قبل اس تنظیم نے 200 سے زائد طالبات کو اغوا کرلیا تھا جن میں سے اکثریت اب بھی اس تنظیم ہی کے قبضے میں ہیں۔

136378

ٹیگس: بوکو ، حرام ، شدت ، پسند
نظرات بینندگان
captcha