امریکہ صوبہ مشی گن میں شیعہ سنی لیڈروں کا داعش کے خلاف مظاہرہ

IQNA

امریکہ صوبہ مشی گن میں شیعہ سنی لیڈروں کا داعش کے خلاف مظاہرہ

13:19 - August 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1443811
بین الاقوامی گروپ: امریکہ میں مقیم شیعہ-سنی لیڈروں نے داعش کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے گذشتہ روز «دیربورن» سٹی میں مظاہرہ کیا


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Lansing State Journal» کے مطابق اس مظاہرے میں شیعہ اور سنی رہنماوں نے مظاہرے سے خطاب میں واضح کیا کہ اس دہشت گرد گروپ کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلامک تاٹھ فاونڈیشن کے عالم دین محمد الهی، نے دیربورن مظاہرے سے خطاب میں کہا : داعش کے دہشت گرد پاگل قاتل ہیں جو دین کو نشانہ بنا چکے ہیں۔
اس مظاہرے کا اہتمام مشی گن اسلامی کونسل کے تعاون سے کیا گیا تھا ۔

مذکورہ کونسل کے رہنما مصطفی الترک، نے مظاہرین سے خطاب میں کہا : بیگناہ انسانوں کو قتل کرنا واضح طور پر قرآن مجید اور حضرت محمد(ص) کی تعلیمات کے خلاف ہے اور واضح طور پر کہوں گا کہ داعش کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ مسلمانوں سے۔
گذشتہ روز کا مظاہرہ دیربورن سٹی میں رواں مہینے میں داعش کے خلاف تیسرا بڑا مظاہرہ ہے ۔

1443443

ٹیگس: داعش ، اسلام ، شیعہ ، سنی
نظرات بینندگان
captcha