ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Malay Mail Online» کے مطابق ملائشین سیاسی پارٹی کے رہنما دزمه شاه داوود کا کہنا ہے : ہم ملائشین ائیر لاین کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ مسلمان ائیر ہوسٹس کو حجاب پہننے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے مختلف اسلامی ممالک جیسے ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا :
اسلامی جمہوریہ ایران ، برونائی اور سعودی عرب میں ائیر ہوسٹس حجاب کرتی ہے. ہمیں ڈرنا نہیں چاہیے،کاروبار میں نقصان نہیں ہوگا،خدا پر توکل کرنا ہوگا۔
داوود نے مزید کہا : ہمیں مسلمان اسٹاف کو اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ وہ حجاب سے استفادہ کریں۔
مذکورہ سیاسی پارٹی کے ایک اور رہنما ازمیر یونس نے بھی ائیر لاین انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ
ملائشین ائیر لاین میں شراب پینے کو ممنوع قرار دیا جائے۔
ان درخواستوں کو سرکاری سطح پربھی پذیرائی ملی ہے اور کافی شخصیات نے اس کی حمایت کی ہیں ۔
ملایشیاء کی 26 میلین آبادی میں سے 60 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے ۔