«گرمیوں میں قرآن حفظ کیجیے »؛ قطر میں طلباء کے لیے خصوصی قرآنی کلاسز کا اہتمام

IQNA

«گرمیوں میں قرآن حفظ کیجیے »؛ قطر میں طلباء کے لیے خصوصی قرآنی کلاسز کا اہتمام

8:53 - August 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1444292
بین الاقوامی گروپ: «عبادالرحمن» فاونڈیشن کے شعبہ حفظ جو «شیخ عید» ثقامتی مرکز سے وابستہ ہے کی جانب سے طلباء کے لیے گرمیوں میں خصوصی قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- قطر کے روزنامہ «الرایه» کے مطابق «احفظ صیفک بالقرآن: گرمیوں میں حفظ قرآن » پروگرام نو اگست سے شروع ہو چکا ہے جو  نو ستمبر تک جاری رہے گا

اس پروگرام میں ایک سو پانچ قطری طلباء شریک ہیں اور قرآنی کلاسز روزانہ صبح سات سے گیارہ بجے تک «الثمامه» کی جامع مسجد «العمادی» میں منعقد ہوتی ہیں
ان کلاسز میں ابتدایی کلاسز کے بچے «ننھےحافظ» کے نام سے دس گروپ کی شکل میں شرکت کررہے ہیں اور ان کو ایک جزء حفظ کرایا جا رہا ہے
درست قرائت،تجوید اور قواعد کی تدریس، احکام نماز اور وضو سیکھانے کے علاوہ والدین سے نیکی اور قرآن کی فضیلت پر بھی درس دیا جاتا ہے
اس طرح سورہ «ضحی» سے سورہ  «ناس» تک کے الفاظ کے معنی کو جاننا اور انکو حفظ کرنا بھی پروگرام کا حصہ ہے
میڈل اور ہائی اسکول سطح کے طلباء گروپ میں بھی پچپن طالب علم آٹھ گروپ کی شکل میں شرکت کر رہے ہیں اور اس گروپ کو پچیس پارے تک حفظ کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

1443848

ٹیگس: قرآن ، حفظ ، گرمیوں
نظرات بینندگان
captcha