خطیب جمعه منامه: اسرائیل کے خلاف کامیابی غزه میں صبر و اسقامت کا نتیجہ ہے

IQNA

خطیب جمعه منامه: اسرائیل کے خلاف کامیابی غزه میں صبر و اسقامت کا نتیجہ ہے

11:07 - August 31, 2014
خبر کا کوڈ: 1444850
بین الاقوامی گروپ: منامہ میں نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے آیت‌الله شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ صبر و استقامت سے اسرائیل پر سیاسی اور نفسیاتی کامیابی جہادی تنظیموں کو نصیب ہوئی ہے

 ایکنا نیوز- بحرین کے اخبار«الوسط» کے مطابق آیت‌الله مطابق  شیخ عیسی قاسم نے عراق کے صوبہ دیالہ میں مسجد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اور انسانی ہر لحاظ سے یہ مظالم قابل مذمت ہیں۔
منامہ کے خطیب جمعہ نے اس واقعے میں شیعوں کو ملوث کرنے کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ اس واقعے سے لا تعلق ہے اور اس طرح کا واقعہ تعلیمات اہل بیت کے مکمل خلاف ہے۔
بحرینی شیعہ لیڈر نے غزہ میں جہادی اور مقاوتی تنظیموں کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا : صبر و استقامت کے نتیجے میں نفسیاتی اور سیاسی کامیابی کے بعد صھیونی حکومت کو درس مل چکا ہے کہ آیندہ حملوں سے پہلے سو بار سوچے۔
شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ اس جنگ کا مقصد مقاومتی تنظیموں کو غیر مسلح کرنا اور انہیں کمزور کرنا تھا۔
خطیب جمعہ نے بحرین میں آل خلیفہ سے مطالبہ کیا کہ مخالفین سے بات چیت کے زریعے سے فوری طور پر سیاسی بحران کو حل کیا جائے۔
شیعہ بحرینی لیڈر نے آل خلیفہ کے خلاف استقامت پر تاکید کرتے ہوئےکہا : تجربوں سے ثابت ہوا ہے کہ طاقت سے بحرینی عوام کے مطالبوں کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے اور اپنے حقوق کی راہ میں عوام ثابت قدم رہیں گے۔

1444319

ٹیگس: بحرین ، لیڈر ، شیعہ
نظرات بینندگان
captcha