اخوان‌المسلمین کے لیڈر کو مصر میں عمر قید کی سزا

IQNA

اخوان‌المسلمین کے لیڈر کو مصر میں عمر قید کی سزا

13:58 - September 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1445476
بین الاقوامی گروپ: مصری عدالت نے گذشتہ روز اخوان المسلمین کے رہنما کو سات دیگر کارکنوں سمیت عمر قید کی سزا سنا دی

ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق ان سات افراد میں سے تین اخوان المسلمین کے اہم لیڈروں میں شمار ہوتاہے
ان افراد کے وکیل کا کہنا ہے کہ قاہرہ مظاہروں میں ملوث ہونے کے جرم میں انکو سزا سنائی گئی ہے
مصری ٹیلی ویژن کے مطابق دہشت گردی کی عدالت نے محمد بدیع، محمد البلتاجی، عصام العریان اور باسم عوده
سمیت  اخوان المسلمین کے چار دیگر کارکنوں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی ہے
چھ دیگر ملزموں کو مظاہروں  اور جھڑپوں میں  شرکت اور عدالت میں پیش نہ ہونے اور فرار کی وجہ سے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے
محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد مظاہروں اور رابعہ مسجد میں دھرنے سے خطاب میں محمد بدیع نے محمد مرسی کی گرفتاری کی مذمت کی تھی
انہوں نے ایک مظاہرے سے خطاب میں  کہا تھا کہ خدا کی قسم  محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ جنرل عبدالفتاح السیسی کے ہاتھوں ایسا ہے جیسا کعبے کو کلہاڑے سے خراب کرنا
عارضی حکومت کے دور میں اسے سزا سنائی گئی تھی لیکن وہ مفرور تھا اور متعدد مواقعوں پر مظاہروں میں اچانک ظاہر ہوجاتے۔ بالاخر بیس اگست ۲۰۱۳ کو قاہرہ میں گرفتار ہوگئے
گرفتاری کے بعد محمد مرسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو غیر قانونی قرار دیا۔ ۲۰۱۴ میں عدالت نے انہیں ۶۸۲ افراد سمیت پھانسی کی سزا سنائی تھی 
محمود عزت ابراهیم قاہرہ میں نویں اخوان لیڈر اور رہنما ہے جو محمد بدیع کی گرفتاری کے بعد انکا جانشین منتخب ہوا تھا۔

1444825

ٹیگس: اخوان ، مصر ، سزا
نظرات بینندگان
captcha