جشن میلاد امام رضا(ع) مختلف یورپی ممالک میں

IQNA

جشن میلاد امام رضا(ع) مختلف یورپی ممالک میں

9:23 - September 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1445701
بین الاقوامی گروپ: جشن ولادت امام رضا(ع) یورپی ممالک جیسے برطانیہ،ھامبرگ اور سوییڈن وغیرہ میں منایا جائے گا

ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- آسمان ولایت کے آٹھویں آفتاب حضرت امام رضا(ع) کی ولادت کے موقع پر عاشقان اہل بیت مختلف یورپی ممالک میں جشن ولادت منائیں گے
برطانیہ

جشن میلاد امام رضا(ع) سات ستمبر کو اسلامی مرکز برطانیہ کے تعاون سے منایا جائے گا، جشن ولادت میں تلاوت،تقاریر،منقبت وغیرہ شامل ہیں ۔ جشن مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا
قابل ذکر ہے کہ اسلامی مرکز برطانیہ میں مختلف مناسبتوں کے حوالے سے محافل کے علاوہ ثقافتی اور علمی  پروگرام منعقد ہوتا رہتا ہے
هامبرگ

ھامبرگ میں جشن میلاد علی ا‌بن موسی‌الرضا(ع) اسلامی  مرکز هامبرگ میں عاشقان اہل بیت اور ھامبرگ میں مقیم شیعہ کیمونٹی کی جانب سے چھ ستمبر بروز ہفتہ کو منعقد کیا جائے گا مقامی وقت کے مطابق جشن کا آغاز سا ت بجے ہوگا
قابل ذکر ہے کہ یورپ اور بالخصوص جرمنی کے مسلمانوں میں اسلامی مرکز ھامبرگ ایک معروف مرکز کی حیثیت سے جانا پہچاناہے اور اسمیں مختلف حوالوں سے اسلامی پروگرام منعقد ہوتا ہے

اس مرکز کی خوبصورت مسجد  «آلستر» جھیل کے کنارے واقع ہے اور دنیا بھر سے مسلمان سیاح یہاں مسجد دیکھنے آتے ہیں
سوئیڈن

سوئیڈن میں جشن ولادت امام رضا(ع)  امام علی(ع) مرکز سوئیڈن میں چھ ستمبر کو منعقد کیا جارہا ہے
اور اس میں تمام لوگوں سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے
قابل ذکر ہے کہ امام علی(ع)اسلامی  مرکزسال ا۹۹۷ میں پیروان اہل بیت کی کوششوں سےاسٹاک ہوم  میں بنایا گیا ہے.

1445206

ٹیگس: جشن ، امام ، رضا
نظرات بینندگان
captcha