ایکنا نیوز-شفقنا-مصر کے مفتی اعظم شوقی ابراهیم عبد الکریم نے گذشتہ روز صادر کردہ اپنے بیانیہ میں صوبہ سینا کے شمالی علاقہ «شیخ زوید» میں دھشت گردانہ اقدام میں 13 مصری فوجیوں کی شھادت کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے کہا: مصر میں فساد کی آگ بھڑکانے اور ملک میں ناامنی و تضعیف میں مشغول دھشت گرد عناصر سے پوری طاقت اور قدرت سے نمٹنا ضروری ہے ۔
مصر کے مفتی اعظم نے تاکید کی: دھشت گرد ظالموں کو پوشیدہ کرنا یا ان کی حمایت، حرام کام ہے نیز اس طرح کا کام کرنے والے دھشت گردوں کی دھشت گردی اور ان کے گناہ میں برابر ہے شریک ہیں ۔
واضح رہے کہ مصر کے صوبہ سینا کے شمالی علاقہ «شیخ زوید» میں دھشت گردانہ اقدام کے نتیجہ میں 13 مصری فوجی مارے گئے ہیں ۔