تاتارستان میں اسلامی فلم فیسٹیول کا انعقاد

IQNA

تاتارستان میں اسلامی فلم فیسٹیول کا انعقاد

8:59 - September 07, 2014
خبر کا کوڈ: 1447358
بین الاقوامی گروپ: دسویں اسلامی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب پانچ ستمبر کو تاتارستان کے دارالحکومت «قازان» میں منقعد ہوئی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «روسیا ماوراء العناوین » کے مطابق اسلامی فلم فیسٹیول «ثقافتوں کی درمیان گفتگوسے گفتگو کی ثقافت کا فروغ» کے عنوان سے منعقد کیا گیا 
اس فلم فیسٹیول میں فلموں کا موضوع انسانی اخلاق ،انسانیت ، ثقافتی سنتیں، امن ومحبت کے پیغامات اور مذاہب میں دوستی پر مشتمل ہے۔
اس فلم فیسٹیول میں پہلی بار لاطینی امریکہ سے برازیل اور ارجنٹائن وغیرہ کے ممالک بھی شرکت کر رہے ہیں۔
اسی طرح دو ممالک کی مشترکہ فلم جیسے اسپین اور قطر،اٹلی اور افغانستان ، برازیل اور لبنان، آرمینیا اور ایران کی کی بنائی گئی مشترکہ فلمیں بھی فیسٹیول میں شامل ہیں 
اس فلم فیسٹیول میں پچاس فلمیں مقابلے میں شریک ہیں اور ان میں سے دس فلموں کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جائے گا
قابل ذکر ہے کہ اسلامی فلم فیسٹیول سال ۲۰۰۵ سے شروع کیا گیا ہے اور سال ۲۰۱۰ تک اسکو گولڈن ٹیمپل کے نام سے پکارا جاتا تھا۔
مذکورہ فیسٹیول روس کی کوشش اور تعاون سے منعقد ہوتا ہے اور اس کی منتظمین میں تاتارستان کی وزارت ثقافت اور روس کے مفتیوں کی کونسل شامل ہے۔

1447152

نظرات بینندگان
captcha