ایکنا نیوز- جامعةالمصطفی(ص) العالمیه کے ممبر،مفسر قرآن حجتالاسلام و المسلمین مهدی رستمنژادنے تفسیر الجامع الأثری کے حوالے سے اظھار خیال کیا۔
تألیف تفسیر الجامع الأثری کے 20 جلد تیار پر ابتدائی کام مکمل
رستمنژاد با بیان کا کہنا ہے کہ سورہ اعراف کے سویں آیت تک تفسیر کا کام مکمل ہو چکا ہے البتہ ٹائپ کے کچھ کام اب تک باقی ہے کہا جسکتا ہے کہ بیس جلد پر کام مکمل ہے
تفسیر الجامع الأثری کی 9 جلد چھپائی کے لیے تیار
انہوں نے کہا: تألیف تفسیر الجامع الأثری پر کام کا منصوبہ مرحوم آیتالله معرفت کا تھا اور انہوں نے اس کی چھ جلد پر کام بھی کئے ہیں
حجتالاسلام رستمنژاد نے ایک سوال کے جواب میں کہ کیا اس پر وہ اکیلا کام کر رہا ہے کہا کہ جی ہاں اسپر وہ اکیلے کام میں مصروف ہے البتہ کیونکہ تفسیر عربی میں تھی لہذا عربی ٹائپ کرنے والے انکے کام کی نگرانی اور معاونت کر رہے ہیں اور آقائی معرفت کے گھر سے بھی تین بندے اسکے مقدمے اور ٹائپ وغیرہ میں معاونت کر رہے ہیں
تفسیر الجامع الأثری 45 جلد میں مکمل ہوگی/ 15 یا 20 سال لگنے کا امکان ہے
اس سوال کے جواب میں کہ یہ تفسیر کب تک مکمل ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق اس کی لگ بھگ پینتالیس جلد بنے گی اور اگر کام کے بیچ میں کویی خاص مشکل پیش نہ آئی تو اسکے مکمل ہونے پندرہ سے بیس سال لگنے کا امکان ہے۔
تفسیر الجامع الأثری کا محور/ مربوط روایات سے آیتوں کی تطبیق؛ اس تفسیرکا ایک اہم مقصد
انہوں نے اس تفسیر کی محوریت کے حوالے سے کہا : ہم تمام شیعہ سنی روایات ،تمام تاریخی،تفسیری اور احادیث کی کتابوں سے جمع آوری کر رہے ہیں اور تمام روایات حتی غیر مصدقہ روایات بھی اسمیں شامل ہیں اور مکمل جمع آوری کے بعد اس میں مصدقہ اور غیر مصدقہ کو جدا کردیا جا ئےگا
تفسیر الجامع الأثری میں روایات کی ترتیب
رستمنژاد نے کہا کہ روایات بھی ایک خاص اجتهادی طرز پر ترتیب دیا جارہا ہے ۔
الفاظ و قواعد اور مدلل و مصدقہ روایات کی تریتب بندی اوراسی طرز پر عمل جو آیتالله معرفت کا اختیار کردہ ہے اور اس پر یہ تمام کام مرحلہ وار ترتیب سے جاری ہے۔
تفسیر الجامع الأثری کی خصوصیات/ روایات معصوم اور غیرمعصوم میں فرق کا واضح ہونا
رستمنژاد نے کہا کہ اس تفیسر کا ایک اہم مقصد معصوم اور غیر معصوم کی روایتوں کو واضح طور پر آشکار کرنا ہے اور پڑھنے والے قارئین خود ملاحظہ کریں گے کہ تابعین ،اصحاب اور معصوم کی روایتوں میں فرق کیسا ہے اور تفسیر کے بارے میں انکی نکتہ نگاہ میں کیا فرق ہے
تفسیری روایات کی طبقهبندی
انہوں نے مزید کہا کہ اس تفسیر کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ روایات کو ایک خاص ترتیب سے پیش کیا جائے
اور روایتوں کی طبقہ بندی اس تفسیر کی انفرادیت ہے اور ایسی تفسیر اور طبقہ بندی اس سے پہلے انجام نہیں دیا گیا ہے ۔
تفسیر الجامع الأثری شیعه و سنی سب کے لیے مفید
رستمنژاد نے آخر میں کہا کہ اس تفسیر کو تمام مسلمانوں شیعہ سنی سب کے لیے قرآنی علوم اور تفسیر کے شعبے میں یکساں مفید قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں تمام عام اور خاص علمی طبقوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے روایتوں اور علمی نکات کو ترتیب دیا جارہا ہے ۔