فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

IQNA

فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

19:26 - September 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1448571
بین الاقوامی گروپ:صیہونی فوجیوں نے پیر کے دن کم از کم بارہ فلسطینیوں کو نابلس شہر کے جنوبی علاقے سے گرفتار کرلیا

ایکنا نیوز-ایران ریڈیو-صیہونی فوجی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئےہیں۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہےکہ صیہونی فوجیوں نے پیر کے دن کم از کم بارہ فلسطینیوں کو نابلس شہر کے جنوبی علاقے سے گرفتار کرلیا۔ یہ بارہ فلسطینی نابلس شہر کے جنوب میں واقع  زعترہ پاس سے گزر رہے تھے کہ صیہونی فوجیوں نے ان کوگرفتار کرکے صیہونی حکومت کے سیکورٹی مراکز میں منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ صیہونی فوجی زعترہ پاس میں حفاظتی انتظامات سخت کرکے فلسطینیوں اور ان کی گاڑیوں کی آزادانہ آمد و رفت میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے پیر کے دن الخلیل کے علاقے میں بھی تلاشی کی  کارروائیوں میں شدت پیدا کرکے چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی فوجی آٹھ جولائی دو ہزار چودہ سے اب تک دو ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کرچکے ہیں۔ اور اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں تقریبا سات ہزار فلسطینی قید ہیں۔

58164

نظرات بینندگان
captcha